عمران خان توشہ خانہ کیس میں سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو گئے، وزیر اعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے انتہائی تحمل سے طعنے برداشت کیے اور قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ عمران خان توشہ خانہ کیس میں سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو گئے۔توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر خوشی نہیں بلکہ یہ لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری طرح اسمبلی اور سینیٹ میں بل پر حکومت کا بھرپور ساتھ دیا اور ہم نے انتہائی تحمل سے طعنے برداشت کیے۔ مجھے توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر خوشی نہیں بلکہ یہ لمحہ فکریہ ہے۔عمران خان توشہ خانہ کیس میں سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرے لسٹ میں آنے سے کاروباری افراد کو بہت مشکلات درپیش تھیں تاہم اب ملک گرے لسٹ سے پاکستان نکل آیا ہے۔ جس پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے پر پاکستان کو معاشی مسائل سے چھٹکارہ ملے گا اور گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کی اجتماعی کامیابی ہے۔ عظیم قربانیوں کے نتیجے میں یہ بڑی کامیابی ملی۔ صدق دل کے ساتھ ان افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کردار ادا کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا ان کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو فیٹف کے حوالے سے قانون سازی ہو رہی تھی۔ یہ قومی معاملہ تھا جس سے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی قسمت جڑی ہوئی تھی۔

 

@imrankhan#chairmanpti#graylist#islamabad#PakTurkNews#pressconfrnce#primeminister#pti#shahbazsharifFATF