عمران خان خاتون جج سے معافی مانگنے پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معافی مانگنے کیلئے ان کی عدالت پہنچ گئے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت پہنچے تاہم پولیس نے خاتون جج کا کمرہ بند کر دیا اور انہیں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری رخصت پر ہیں۔
عمران خان نے ریڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معذرت کرنے کے لیے آیا ہوں، ریڈر آپ گواہ رہنا، زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا کہ اگر ان کی دل آزاری ہوئی ہو تو عمران خان معذرت کرنے آئے تھے۔

 

@imrankhan#chairmanpti#islamabad#judge#PakTurkNews#pti#zebach