عمران خان سیاسی مخالف دشمن نہیں،اسدعمر نے بغیرتحقیق الزام لگایا، رانا ثناء

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالف ہیں دشمن نہیں،حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، اسدعمر نے بغیرتحقیق الزام لگایا، معاشرے میں تقسیم کا عمل گہرا کردیا گیا، ایسارویہ جمہوریت کیلئے بہت نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی مارچ پر حملہ مذہبی انتہاپسندی کا واقعہ ہے، پی ٹی آئی کا رویہ کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہیں کیسے سمجھائیں یہ تباہی کا راستہ ہے، نفرت اور تقسیم کے عمل کو بہت گہرا کردیا گیا ہے، عمران خان نے بغیر کسی تحقیق ہم پر الزامات لگائے، اسد عمر نے جو بات کی وہ قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی کے کچھ عناصر نے پر تشدد احتجاج کیا، کچھ لوگ اسلحہ نکال کر لہراتے رہے، ملزم نے اپنے بیان میں 2 وجوہات کا ذکر کیا کہ اس نے حملہ کیوں کیا؟، ملزم نے نبوت اور پیغمبری کے دعوؤں کو بھی حملے کی وجہ قرار دیا۔
وزیر داخلہ نے رانا ثنا اللہ نے کہا کل کا واقعہ تشویشناک جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، واقعے پر پی ٹی آئی کا رویہ بھی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ہم عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں اپنا دشمن نہیں، عمران خان اپنے رویے کو بدلیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا حملے سے متعلق تحقیقات پنجاب حکومت کو کرنی چاہئے، ملزم کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات انتہائی تشویشناک اورخوفناک ہیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ میں 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، وزیراعظم نے صدف نعیم کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کردیا تھا اور باقی تین افراد کیلئے معاوضے کا اعلان کر دیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا ملزم کے بیان کی ایک قسط کل جاری ہوئی تھی، اس کےبعد پنجاب حکومت نے اس پورے تھانے کےعملے کو معطل کردیا، پہلے بیان کا ایک حصہ لیک ہوا پھر اس کا دوسرا حصہ لیک ہوا، بیان ریکارڈ کرنے والے نے لیک کیا یا کسی اور نے بیان لیکر لیک کیا؟

 

@imrankhan#asadumer#chairmanpti#imranakhanattack#PakTurkNews#ranasana#ranasanullah