پشاور(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ولی انٹرچینج مردان پہنچ گئے جہاں سے کنٹینر پر سوار ہوکر مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے۔یہاں سے عمران خان لانگ مارچ کے مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے، جلوس اسلام آباد میں کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچے گا۔
عمران خان کی آمد کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد میں ولی انٹرچینج پر موجود تھی۔ قبل ازیں ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کردیا گیا، اگر اب نہیں نکلے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔