اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ عالمی سطح پر معروف اکانومسٹ میں شائع ہونے والی دو خبروں نے عمران نیازی کے بارے میں جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں اس کی تصدیق کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے تازہ شمارے میں میگزین نے لکھا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں بکھیریں، عمران نیازی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے اس تباہ کن عمل کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔