عمران کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا،رانا ثنا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا۔کہ عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 2014میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں، عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا، شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والامارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی، عمران نیازی جھوٹا ہے اور اس کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ 2014 میں 126 دن غنڈہ گردی کی گئی، پارلیمنٹ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے، عدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائیں گئیں، قبریں کھودیں گئیں۔

@imrankhan#azadimarch#haqeeqiazadimarch#islamabad#longmarch#ministerofinterior#PakTurkNews#ptilongmarch#ranasanaullah