اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی ورکرز نے حتجاج کیا ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔پولیس نے ایک پی ٹی آئی ورکرکو گرفتار کرلیا ۔
لاہور ، کراچی اور دیگر شہروں میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ۔لاہور میں تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی نے ا حتجاج کیا اور سڑک پر دھرنا بھی دیا ۔
ڈسکہ اور گوجرانوالہ میں بھی تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر آ گئے اور الیکشن کمیشن کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔
کوئٹہ بھی بھی پی ٹی آئی کارکن نے سڑک بلاک کردی اور نعرے بازی کی ۔
پاکستان تحریک انصاف تحصیل دروش چترال کا دروش چوک میں شدید احتجاج کیا گیا ۔