عمر ایوب کو کابینہ نجکاری کمیٹ اور کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر عمر ایوب کو کابینہ نجکاری کمیٹی اور کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی کے چیئرمین کے عہدوں سے ہٹا دیا۔ وفاقی وزیر دونوں کابینہ کمیٹیوں کے رکن بھی نہیں رہے۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر عمر ایوب کو چیئرمین ای سی سی کے عہدے سے بھی ہٹایا جا چکا ہے۔
وزیراعظم نے کابینہ نجکاری، سرکاری ملکیتی اداروں کی کمیٹوں کی تشکیل نو کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر شوکت ترین کابینہ نجکاری، سرکاری ملکیتی اداروں کی کمیٹیوں کے چیئرمین ہوں گے۔ وفاقی وزراء، توانائی، مواصلات، صنعت و پیداوار، وفاقی وزراء قانون، منصوبہ بندی اور نجکاری، وفاقی وزراء توانائی، نجکاری، صنعت و پیداوار کابینہ کمیٹی نجکاری کے ارکان میں شامل ہیں۔وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب تینوں کابینہ کمیٹیوں کے چیئرمین تھے۔ شوکت ترین کے مشیر خزانہ کے بننے کے بعد عمر ایوب کو کمیٹیوں کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔

@imrankhan#PakTurkNews#umerayub