عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کیلئے اجازت دیتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی یٹ آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کے لیے اجازت دیتے رہیں گے؟ صرف 3 ماہ میں زرداری اورشریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکھڑا کیا۔
عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے، ہم سری لنکا کے حالات سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

@imrankhan#chairmanpti#cmpunjab#deputyspeaker#hamzashahbaz#Lahore#PakTurkNews#pti#punjabassembly#supremecourtlahoreregistery#tweettwitter