نیپرا نے بجلی ایک روپے 55پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(پاک ترکی نیوز) حکومت نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی ہے۔
نجلی کی قیمت میں اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ سے عوام پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگا اور نرخوں میں اس اضافے سے عوام پر بجلی صارفین پر 39ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیشنل پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) نے اپنے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ بجلی صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کیلئے کی جائے گی، اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

#fuelpriceadjustment#islamabad#islamabd#light#nepra#PakTurkNewsPrice