کراچی (پاک ترک نیوز) پائلٹس کی عالمی تنظیم (ایفالپا) نے کہاہے کہ فائیو جی کے سگنلز جہاز کے ریڈار سسٹم کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فائیو جی سگنلز جہاز کے ریڈار سگنلز کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ متاثر کردیتے ہیں۔
ایفالپا کے مطابق ریڈار سگنلز متاثر ہونے سے جہاز آٹو ٹیک آف اور لینڈنگ میں مشکلات پیش آتی ہیں، دھند اور سموگ میں آئی ایل ایس کیٹگری3 کی نشاندہی بھی نہیں کرپاتا۔عالمی تنظیم نے وارننگ امریکا اور کینیڈا سمیت پوری دنیا کے ممالک کو جاری کی ہے۔
یہ بھی کہا گیا کہ جہاز کی اونچائی غلط بتانے سے2009 میں ترکش ایئرکا طیارہ ایمسٹراڈیم میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔ ایفالپا نے امریکی فضائی حدود میں فائیو جی ٹیکنا لوجی والے ایئرپورٹس پر احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔
کپتانوں کی عالمی تنظیم نے متعلقہ انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی میں انسٹرامنٹ لینڈنگ سسٹم اور آٹو پائلٹ کے استعمال سے گریز کریں۔