فارن فنڈنگ کیس دفن ہوگیا اورفیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا،شیخ رشید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس دفن ہوگیا اورفیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا۔فارن فنڈنگ نوٹس فنڈ ضبطی کا ہے عمران خان کو نااہل کرانے یا پی ٹی آئی کو کالعدم کرانے کا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس دفن ہوگیا اورفیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا۔بیان حلفی اورسرٹیفیکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں۔ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لےسکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔ پانی اورمہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہنوازشریف کے کیس اورفارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔ فارن فنڈنگ شوکاز نوٹس صرف فنڈ ضبطی کا ہےنہ کہ پارٹی کالعدم اور عمران خان کو نااہل کرانےکا۔ الیکشن کمیشن ریفرنس حکومت کو بھیجے گا حکومت کے ڈیکلیریشن کے بعد سپریم کورٹ میں جائے گا۔ ہر غلط فیصلے سے14پارٹیوں کی ساکھ راکھ بن رہی ہے۔نہ نومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔ پی ڈی ایم اے ٹیں ٹیں فش ہوگئی۔

@imrankhan#elecationcommission#nawazsharif#PakTurkNews#sheikhrasheed#transportPDM