فجی نے امریکی درخواست پر روسی لگژری بحری جہاز قبضے میں لے لیا

فجی (پاک ترک نیوز) جموریہ فجی نے امریکی درخواست پر روس کا لگژری بحری جہاز قبضے میں لے لیا ۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جہاز کو ایف بی آئی اور فجی حکام کے تعاون سے قبضے میں لیا گیا۔روس کا یہ لگژری جہاز تین سو اڑتالیس فٹ طویل ہے اور اس کی قیمت تین سو ملین ڈالر ہے اور یہ اٹھارہ دن کی مسافت کے بعد میکسیکو سے فجی پہنچا تھا۔
یوکرین جنگ کے پیش نظر دیگر ممالک بھی روسی امراء کے بنگلے اور جہاز قبضے میں لے چکے ہیں۔

#fijji#luxuryship#PakTurkNews#ukraineAmericarussia