فراری کا 2021میں ریکارڈ 11ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت کرنے کا اعلان

میلان (پاک ترک نیوز)
اٹلی کی سپورٹس کار بنانے والی کمپنی فراری نے کہا ہے کہ گیارہ ہزار سے زائد گاڑیوں کی ریکارڈ شپمنٹ کے بعد رواں سال اس کی آمدنی میںنمایاں اضافے کی توقع ہے۔
کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق فراری نے اندازہ لگایا ہے کہ گزشتہ سال 2021 میں 11 ہزار 155 گاڑیوں کی ترسیل کے بعد رواں سال اس کی ایڈجسٹ شدہ مجموعی آمدنی 1.65 سے 1.70 ارب یورو کے درمیان ہوگی جبکہ گزشتہ سال آمدنی 1.53 ارب یورو تھی۔
سال 2020 میں کورونا کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کے بعد گذشتہ سال فراری کی شپمنٹ میں 22.3 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔کمپنی کے مطابق تمام اہم ممالک میں کمپنی کی آمدن میں دو ہندسی اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ آٹھ سلینڈر ماڈلز بشمول ایف 8 فیملی، روما گرینڈ اور ہائبرڈ ایس ایف 90 ماڈلز کی مستحکم فروخت ہے۔گذشتہ سال کے مقابلے میں چین، ہانگ کانگ اور تائیوان کو ترسیل کی گئی گاڑیوں میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

#ferrari#italy#PakTurkNews#sportscarCars