فرانسیسی صدر کا روس، یوکرین کا دورہ کرنے کا اعلان

فرانس کے صدر میکرون آئندہ ہفتے ماسکو میں ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین میں صدر زیلنسکی سے ملاقات کریںگے، انکا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعے کے حل کی سفارتی کوششوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔
میکرون نے کہا ہے کہ یوکرین پر کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کی راہ اپنانا ہوگی۔ میکرون نے گزشتہ روز روسی اور یوکرینی رہنماوں سے فون پر الگ الگ بات کی تاکہ تناوٗ کو کم کرنے کے حوالے سے پیشرفت کی کوشش کی جاسکے۔
امریکہ کی جانب سے مشرقی یورپ میں فوجی بھیجنے کا عمل جاری ہے جبکہ روس کی ایک لاکھ سے زائد افواج یوکرین کی سر حد پر اجتماع کیے ہوئے ہیں۔ امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے کا جواز تلاش کر رہا ہے۔ دوسری جانب بعض یورپی ممالک مسائل کے پر امن حل کیلئے سفارتی کوششوں کو تیز تر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 

#macrontovisitmoscow#PakTurkNews#russiaukraine#warinukraineEUputin