پیرس(پاک ترک نیوز) فرانس کی عدالت نے 2015میں پیرس حملوں کے مرکزی مجرم عبدالسلام کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی ۔صالح عبدالسلام کی عمر 32 سال ہے اور وہ فرانسیسی شہری ہیں۔ صالح عبدالسلام کو 30 سال قید کے بعد پرول پر رہائی مل سکتی ہے۔پیرس حملوں کا کیس فرانس کی تاریخ کا سب سے بڑا مقدمہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی عدالت نے 2015 میں پیرس حملوں کے کیس کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔
پیرس حملوں کے میں ملوث دیگر19 ملزموں کو بھی مجرم قراردیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ مجرم قرار دیئے گئے 6افراد کا انتقال ہو چکا ہے ۔
یاد رہے کہ نومبر2015 میں پیرس کے ریسٹورنٹ، بارز،نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم اور میوزک وینیو پرحملوں میں 130 افراد ہلاک اور490 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ تھا۔