پیرس (پاک ترک نیوز)فرانس نے بیجنگ اولمپکس میں سفارتی بائیکاٹ کرنے سے انکار کردیا ۔ امریکہ ، یورپی ممالک اور کینیڈا نے انسانی حقوق تنازع پر بیجنگ اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق فرانس نے امریکہ ،یورپی ممالک اور کینیڈا کی مخالفت کرتے ہوئے انسانی حقوق تنازع پر بیجنگ اولمپکس میں سفارتی بائیکاٹ کرنے سے انکار کر دیا۔
فروری 2022میں بیجنگ میں شیڈول وِنٹر اولمپکس کو انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے متنازع بنا دیا گیا ہے۔ اس پر امریکہ، یورپی ممالک اور کینیڈا نے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے برعکس فرانس نے ایونٹ کی بھرپور نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے۔
فرنچ وزیر تعلیم و سپورٹس نے تو اپنا فیصلہ سنا دیا جبکہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس کی ابھی تصدیق نہیں کی۔