فوجی آپریشن کے بعد یوکرین سے تعلقات بحال ہونے کی توقع ہے،پیوٹن

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کاکہنا ہے کہ فوجی آپریشن کے بعد یوکرین سے تعلقات بحال ہونے کی توقع ہے۔جلد حالات معمول پر آ جائیں گے،سب کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے کیلئے تیار ہیں۔
چند روز قبل اپنے ایک بیان میں روسی صدر نے کہا تھا کہ آج کی دنیا میں ایک آزاد ملک اور کالونی ہونے کے درمیان کوئی درمیانی راستہ نہیں ہے۔ آپ یا تو خود مختار و آزاد ملک ہیں یا کسی تیسرے ملک کی کالونی ہیں۔
روسی سربراہ مملکت نے نشاندہی کی کہ دنیا بدل رہی ہے، اور یہ تیزی سے بدل رہی ہے۔ کسی قسم کی قیادت، خاص طور پر عالمی قیادت کا دعویٰ کرنے کے لیے کسی بھی ملک، کسی بھی قوم، کسی نسلی گروہ کو اپنی خودمختاری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

#attack#masscow#PakTurkNews#russiaukrainewar#ukraine#vladimirputin#warrussia