فوجی جوان مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد میں مصروف

مری (پاک ترک نیوز) پاک فوج کے جوان مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مری میں برف باری سے پیدا ہونے والی خوفناک صورتحال میں فوجی دستےسول انتظامیہ کی امدادمیں مصروف ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئرز کے دستوں نے گھڑیال کے مقام پر جھیکا گلی سڑک کھول دی ہے۔ جوان کلڈنہ روڈ کھولنے میں مصروف ہیں۔سیاحوں کے لیے مری میں چار ریلیف کیمپس بھی قائم کردیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مری میں پھنسے لوگوں کو کھانا اور دیگر ضروری سامان فراہم کیاجارہاہے۔ لوگوں کومحفوظ شیلٹربھی فراہم کردیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جہاں مشینری نہیں پہنچ سکتی وہاں فوجیوں کو پہنچا دیا گیا ہے۔فوجی دستے ٹریفک کو کلیئر کر رہے ہیں، سڑکیں کھولی جا رہی ہیں۔تمام امدادی کیمپس کو گرم رکھنے کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔
بھاری مشینری، آرمی انجینئرز ڈویژن اور ایف ڈبلیو او متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں ۔ برف میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے بغیر وقفے کے امدادی کام جاری ہے۔

#murree#pakistanarmy#PakTurkNews#rescueoperationsArmy