فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے گروپ مرحلے کی قرعہ اندازی آج ہوگی

دوحہ (پاک ترک نیوز)
فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے گروپ مرحلے کی قرعہ اندازی آج جمعہ کی شام قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگی۔جس کے ساتھ ہی فٹبال ورلڈ کپ کا آفیشل گانا بھی ریلیز کر دیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے 32 میں سے 29 ممالک نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انٹر کنفیڈریشن پلے آف کے دو فاتح اور یورپی کوالیفائر پلے آف کی ایک ٹیم کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
انٹر کنفیڈریشن پلے آف سے آخری دو خالی خالی جگہوں کو پر کرنے کےلئے پیرو کا مقابلہ متحدہ عرب امارات یا آسٹریلیا سے ہوگا، جب کہ نیوزی لینڈ کا مقابلہ کوسٹاریکا سے ہوگا۔
یورپ سے ورلڈ کپ کے آخری ٹکٹ کے لیے ویلز کا پلے آف کوالیفائر میں فاتح اسکاٹ لینڈ یا یوکرین سے مقابلہ ہوگا جو روس کی یوکرین پر جنگ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہے۔قطر میں 2022 کا ورلڈ کپ 21 نومبر سے 18 دسمبر تک آٹھ گروپوں میں 32 ٹیموں کے ساتھ ہوگا۔
جبکہ فیفا ورلڈ کپ کےآفیشل ساؤنڈ ٹریک کا آغاز بھی آج سنگل حیا حیا (بیٹر ٹوگیدر) کی ریلیز کے ساتھ ہورہا ہے جس کے گلوگاروں میں ٹرینیڈاڈ کارڈونا، ڈیوڈو اور عائشہ شامل ہیں۔۔ تفریحی حکمت عملی کا تصور فٹ بال کے شائقین، موسیقی کے شائقین، کھلاڑیوں، فنکاروں، اور ان سبھی کے پسندیدہ کھیل اور گانوں کے درمیان روابط پیدا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

#DOHA#fifa#football#footballworldcup#PakTurkNewsPTNQatar