فیفا نے روس پر فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت پر پابندی عائد کردی

زیورخ (پاک ترک نیوز) روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے باعث فیفا نے روس پر فٹبال ورلڈ میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے روس پر فٹبال ورلڈ کپ اور دیگر تمام مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے ۔ فیفا اور یوئیفا کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان کے مطابق روس کسی بھی قسم کےفٹبال مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے گا۔
روس کی قومی فٹبال ٹیم نے 24 مارچ کو ورلڈکپ کے پلے آف مرحلے کے لیے پولینڈ کے ساتھ کھیلنا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیفا نے بین الاقوامی میچز میں روسی پرچم اور ترانے کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی ۔روس میں کسی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ کے انعقاد پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔

#attack#fifa#football#footballworldcup#PakTurkNews#ukrainerussia