لاہور(پاک ترک نیوز) فیفا نے ورلڈ کپ 2026کے میزبان شہروں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔فٹبال ورلڈکپ 2026 امریکا کے 11، میکسیکو کے 3 اور کینیڈا کے 2 شہروں میں ہوں گے جبکہ جن شہروں میں میچز منتعقد ہوں گے انکے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
امریکاکے شہر لاس اینجلس، ہیوسٹن، نیویارک/نیو جرسی، میامی، اٹلانٹا، سیٹل، سان فرانسسکو، کانسز سٹی، ڈلاس، فلاڈیلفیا، کانسس سٹی جبکہ میکسیکوکے شہر میکسیکو سٹی، گواڈالاجارا، مونٹیری اور کینیڈین شہر وینکوور اور ٹورونٹو شامل ہیں۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے سپرد کی گئی ہے جبکہ تینوں ممالک کے 16 شہروں میں ٹورنامنٹ منعقد کروایا جائے گا۔
فیفا حکام کی جانب سے گروپ میچز اور ایلیمینیشن راؤنڈ میچوں کی میزبانی کے حوالے سے کسی شہر کو منتخب نہیں کیا ہے تاہم حتمی اعلان بعد میں متوقع ہے۔
فیفا ورلڈکپ 2026 میں پہلی بار 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ پہلی بار ٹورنامنٹ تین میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا۔
اس سے قبل امریکا 1994، میکسیکو 1970 اور 1986 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرچکا ہے۔