فیفا ورلڈ کپ ،پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن اور کروشیا مد مقابل

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ۔ میگا ایونٹ کا سیمی فائنل کا رات 12بجے آغاز ہو گا ۔ پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن اور کروشیا میں مقابلہ ہو گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش مدمقابل ہوں گے۔ ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کا ایونٹ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ مقابلے کی دوڑ میں صرف 4 ملک ارجنٹائن، کروشیا، فرانس اور مراکش باقی رہ گئے ہیں۔
دوسری جانب فٹبال ورلڈ کپ کے آخری مرحلے میں جہاں ٹیموں کی حکمت عملی بدلے گی وہیں فٹبال بھی تبدیل ہوگی۔ فیفا نے اعلان کیا ہے کہ سیمی فائنلز ، فائنل اور تیسرے اور چوتھے نمبر کے مقابلے میں الریحلہ کی جگہ الحلم لے گی۔
الحلم فٹبال بھی الریحلہ کی طرح ماحول دوست ہے اور اس کی تیاری کے لیے پانی پر مبنی سیاہی اور گلیو استعمال کی گئی۔ اس میں الریحلہ کی طرح سنسر بھی نصب ہیں۔الریحلہ فٹبال فیفا ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی پہلی سمارٹ فٹبال تھی جس کے اندر ایسے سنسر نصب تھےجس سے ویڈیو ریفریز کو ٹریکنگ اور فیصلے کرنے میں مدد ملی۔
الحلم عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب خواب ہے جبکہ الریحلہ کا مطلب سفر تھا۔ دونوں فٹبال اپنے نام کے حساب سے ورلڈ کپ کے مراحل کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔
فیفا کا کہنا ہے کہ الحلم کا رنگ الریحلہ سے مختلف ہے اور یہ گولڈن رنگ کی فٹبال ہے۔ اس کا رنگ میزبان ملک قطر کے صحرا اور فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی منساب سے گولڈ رکھا گیا ہے۔

#argentina#ArgentinavsCroatia#Croatia#DOHA#fifa#footballworldcup#messi#PakTurkNews#qatarfootballwor.dcup#semifinalQatar