فیفا ورلڈ کپ 2022کا کل سے قطر میں آغاز

دوحہ (پاک ترک نیوز) دنیا میں کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022کا کل سے قطر میں آغاز ہو گا ۔ 32ٹیمیں ایک ٹرافی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گی۔میگا ایونٹ 20نومبر سے 18دسمبر تک قطر کے 5شہروں کے 8سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
میگا ایونٹ عرب سرزمین پر پہلی با ر جبکہ ایشیا میں دوسری مرتبہ ہو گا ۔فٹ بال ورلڈ کپ کے لیےٹیمیں بھی قطر پہنچ چکی ہے۔
ورلڈ کپ کا پہلا معرکہ کل میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں کل32 ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑیں گی۔ تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے 20نومبر سے 18دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5شہروں کے 8سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 18دسمبر کو ہوگا۔
گروپ اے میں قطر،ایکواڈور،سینیگال اور نیدر لینڈ شامل ہیں۔گروپ بی میں انگلینڈ،ایران،امریکا اور ویلز موجود ہیں ۔ارجنٹائن،سعودی عرب،میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی کا حصہ ہیں۔ گروپ ڈی فرانس،آسٹریلیا،ڈنمارک اور تیونس پر مشتمل ہے۔
گروپ ای میں اسپین،کوستا ریکا،جرمنی اورجاپان کو شامل کیا گیا ہے۔گروپ ایف میں بیلجیئم،کینیڈا،مراکش اور کروشیا موجود ہیں۔گروپ جی برازیل، سربیا،سوئٹزرلینڈ اور کیمرون کی ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ پرتگال،گھانا،یوراگوئے اور جنوبی کوریاگروپ ایچ کا حصہ ہیں۔
12 دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
واضح رہے کہ قطر فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھو ٹا ملک ہے۔ ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی کے لئےقطر اب تک 200ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کرچکا ہے۔

#32teams#8stadiam#DOHA#fifa#fifaworldcup2022#PakTurkNews#qatarfootballworldcup2022#spain#teams#trophyfranceQatar