قطر فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر۔ دوحہ میں تین نئے فائیو سٹار ہوٹل کھلنے کے لئے تیار

دوحہ (پاک ترک نیوز
قطر میں ہونے والے عالمی فٹ بال کپ 2022 کی تیاریوں کے سلسلے میں شائقین فٹبال کے لیے تین نئے فائیو سٹار ہوٹل کھلنے کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئےہیں۔ ورلڈ کپ کے میزبان کے طور پر قطر دس لاکھ سے زائد شائقین فٹبال کی میزبانی کرے گا۔
قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی انتظامی کمیٹی کی جاری کردہ معلومات کے مطابق 20نومبر سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کےانعقاد میں تقریبا تین ماہ باقی ہیں۔چنانچہ مہمانوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے نئے ہوٹل کھولے جا رہے ہیں۔ مشرق وسطی میں قطر پہلا ملک ہے جو فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔جسے دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے آنے والے لاکھوںغیر ملکی مہمانوں کی رہائش کا معاملہ قطر سمیت تمام ہمسایہ خلیجی ریاستوں کے لئے ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے۔
دوحہ کارنش کے قریب ونڈھم گرینڈ دوحہ ویسٹ بے بیچ نامی ریزورٹ 278 کمروں پر مشتمل ہے۔ سینٹ ریگس مارسا عریبیہ یکم اکتوبر کو کھلنے والا وہ ریزورٹ ہے جو پورے جزیرے پر پھیلا ہوا ہے۔ حماد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کھلنےوا لا ر یکوزفلد ہوٹل دوحہ بھی اکتوبر میں کھلے گا۔
صورتحال یہ ہے کہ قطرکی 30لاکھ کی آبدی کے نصف کے قریب شائقین فٹ بال کی ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے ملک میں آمد متوقع ہے۔چنانچہ قطر کے سیاحتی شعبے نے لاکھوں کی تعداد میں کمروں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نجی شعبے کو سرمایہ کاری کی دعوت دے رکھی ہے۔ جس کے نتیجے میں نئے ہوٹلوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ نجی کمپنیوں نے گھروں کو گیسٹ ہاؤسز میں تبدیل کرنے کا کام بھی شروع کر رکھا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ قطر اور ہمسایہ ریاستوں میں لگ بھگ 10ہزار کمرے عارضی گیسٹ ہاؤسز کی شکل میں عالمی فٹ بال پک کے مہمانوں کے لئے دستیاب ہونگے۔

#DOHA#fifa#footballworldcup#PakTurkNewsQatar