کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین میں ایک لائیو ٹی وی شو کے دوران یوکرینی صحافی نے روسی سیاستدان پر حملہ کردیا ۔
روسی سیاستدان کو یوکرین اور روسی کے درمیان جاری کشیدگی پر روسی موقف دینے کیلئے مدعو کیا گیا تھا تاہم لائیو شو کے دوران یوکرینی صحافی نے روسی سیاستدان کے منہ پر زوردار مکا جڑ دیا ۔سیٹ پر موجود دوسرے مہمانوں نے دونوں کو چھوڑانے کی کوشش بھی کی، لیکن یوکرین کے صحافی کو سنبھالنا مشکل ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے کہ کیسے یوکرین کے صحافی نے روسی سیاستدان پر حملہ کیا اور انہیں سیٹ سے اٹھا کر نیچے زمین پر پھینک دیا۔