لائیو میوزک کا کاروبار دوسال بعدبحالی کے قریب مگر کرونا کے حملے بھی جاری

لاس اینجلس(پاک ترک نیوز )معروف امریکی گلوکاروں نے کرونا کے وبائی مرض کے پھیلاؤ کی وجہ سے کنسرٹ منعقد کرنے کا بند سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے جن میں ایلٹن جان سر فہرست ہیں جو تقریبا دو سال بعد پہلی بار اس ہفتے اسٹیج پر واپس آئے، اور بلی ایلش اور جسٹن بئیبر سمیت بڑے نام پوری دنیا میں شوز کرنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔تاہم 15بار کی گریمی فاتح ایڈیل نےلاس ویگاس میں اپنا شو اومیکرون کی بنا پر آخری لمحات میں منسوخ کر دیا ہے۔
دنیا میں لائیو میوزک کا کاروبار اس سال کووڈ۔19کے خوف میں کمی کے ساتھ ہی کام پر لوٹنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایسے میں اس حیرت انگیز اعلان نے وبائی مرض سے متاثر براہ راست موسیقی کی بحالی کے کام کی نزاکت کو اجاگر کیا ہے۔ اور ساتھ ہی اس نے ہزاروں شائقین کو مایوس کیا ہےجنہوں نے فروخت ہونے والے شوز کے قیمتی ٹکٹ حاصل کیے تھے جو آنے والےجمعہ کے روزسے شروع ہونے والے تھے۔ اس ضمن میں ایڈیل نے کہا ہےکہ کووڈ۔19نے اس کے نصف عملے کو متاثر کیا ہے جس سے شوز کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔

#liveshow#PakTurkNews#showbiz