لانگ مارچ؛ حکومت نے پی ٹی آئی سے بات چیت کیلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی 9رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سربراہی کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لیے قائم کی گئی ہے، اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

 

@imrankhan#islamabad#longmarch#maryamaurangzaib#PakTurkNews#pti#ptichairman#ptilongmarch#ranasanaullah