اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
عدالت عالیہ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہدایات پر عمل در آمد نہ کرنے پر وفاقی حکومت کی سرزنش کی ہے اور خبر دار کیا ہےکہ عدالت وزیر اعظم کو بھی طلب کر سکتی ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کی تعمیر میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، وفاقی وزیر قانون بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔
عدالت ے ہدایت جاری کی تھی کہ وہ سابق ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف ، عمران خان اور شہباز شریف سمیت تمام چیف ایگزیکٹوز کو نوٹس جاری کرے۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ پرویز مشرف نے اپنی سوانح عمری میں اعتراف کیا کہ جبری گمشدگی ریاست کی غیر اعلانیہ پالیسی تھی۔ ہر چیف ایگزیکٹو پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہےکہ وہ یہ بتائے کہ ان پر سنگین غداری کا مقدمہ کیوں نہ چلایا جائے؟عدالتی حکم نامے میں سابق اور موجودہ وزرائے داخلہ کو ہدایت پر عمل نہ ہونے کی صورت میں پیش ہونے کو کہا گیا تھا۔
ڈی اے جی سے چیف جسٹس نے استفارکی اکہ وزرا داخلہ عدالتی کاروائی میں کیوں شریک نہین ہوئے۔