لاک ڈائو ن کا خدشہ ،چینی شہریوں نے بڑے پیمانے پر اشیا خریدنا شروع کردیں

بیجنگ (پاک ترک نیوز) لاک ڈائون کے خطرہ کے پیش نظر چینی شہریوں نے بڑے پیمانے پر ضرورت کی اشیا خریدنا شروع کردیں ۔چین میں ایک بار پھر وبائی بیماری کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز کے باعث بیجنگ میں لاک ڈوان لگانے پر غور کیا جا رہاہے۔
بیجنگ میں دکانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔لاک ڈائون کے خدشے کے پیش نظر چینی عوام میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور شہریوں نے بڑے پیمانے پر اشیائے ضروریہ خرید کر جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔
اس سے قبل چینی حکام کی طرف سے بیجنگ کے ایک وسطی علاقے میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس علاقے میں جسےچاؤ ینگ کہا جاتا ہے 35 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ چین پہلے ہی ملک کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں کوویڈ کی وبا کے پھیلاؤ کی روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

#beijing#China#COVID-19#lockdown#PakTurkNews