لاہور میں گورنر پنجاب سے ترک وفد کی ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز)
پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان سے ترک وفد نے ملاقات کی جس میں ڈی جی یورپی یونین اور خارجہ امور، ترک وزارت صحت ڈاکٹر سیلمیٰ کیلیچ اور لاہور میں ترکی کے قونصل جنرل امیر اوزبے کے علاوہ دیگر ترک حکام شامل تھے ۔
گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی ، مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔
ملاقات می صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سے اس دوران کہا کہ مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال ، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔دونوں ممالک کے پاس صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانےکے مواقع ہیں اور ترکی کے تعاون سے مزید ہسپتال قائم کیے جا سکتے ہیں۔
گورنر بلیغ الرحمان نے ترک وفد کو بتایا کہ حکومت کاروباری کمپنیون کو ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔اس موقع پر انہو ں امید ظاہر کی کہ پاک میڈیکا ایکسپو اور بزنس فورم ترکی کی جدید ترین ہیلتھ ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔

#baleeghurrehman#governerpunjab#PakTurkNews#turkish