لیونل میسی کا خواب ایک میچ کے فاصلے پر

دوحہ (پاک ترک نیوز) معروف فٹبالر لیونل میسی کا خواب صر ف ایک میچ کے فاصلے پر ۔میسی کے پاس ورلڈکپ جیتنے کا یہ آخری موقع ہے، میسی کا یہ اپنے کیرئیر کا پانچواں ورلڈ کپ ہے۔ارجنٹائن، کروشیا کو شکست دینے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
میسی نے 2005 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ ارجنٹائن کے لیے 164 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں اور 90 گول کے ساتھ ملک کے سب سے زیادہ ریکارڈ سکورر ہیں۔
2005 میں ہنگری کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میسی کے بین الاقوامی کیریئر کے آغاز کا دورانیہ صرف دو منٹ تک رہا لیکن انہوں نے فوری طور پر قومی ٹیم کے سیٹ اپ میں اپنے لیے جگہ بنائی اور 2006 میں اپنے پہلے ورلڈ کپ کے لیے جرمنی کا سفر کیا۔
لیونل میسی نے جنوبی افریقہ میں 2010 ایڈیشن، 2014 میں برازیل، جہاں ارجنٹائن فائنل تک پہنچا اور روس میں 2018 میں ٹورنامنٹس کھیلے۔
یاد رہے ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے خود اعلان کیا ہے کہ قطر میں 2022کا فٹ بال ورلڈ کپ یقینی طور پر ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ ہوگا، جبکہ اسٹار فٹ بالر رونالڈو کا بھی ورلڈ کپ جیتنے کا یہ آخری ہی موقع تھا، لیکن وہ کواٹر فائنل میں مراکش سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

#argetina#DOHA#fifa#footballworldcup#leonmessi#PakTurkNews#qatarfootballworldcup