ابوظہبی(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات نے پہلی بار غیرمسلم جوڑے کو میرج لائسنس جاری کردیا ۔
یو اے ای کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے جوڑے کو نئے قانون کے تحت میرج لائسنس جاری کیا گیا۔ لائسنس جاری کرنے کی وجہ علاقائی حریفوں پر اپنی برتری برقرار رکھنا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں تقریباً ایک کروڑآبادی میں سے 90فیصد آبادی غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔مشرق وسطٰی میں سول میرج عام نہیں ہیں جبکہ تیونس اورالجیریا میں سول میرج کی اجازت ہے۔