متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی سرکاری تعطیل ختم 

ابوظہبی:(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پہلی بار جمعہ کے روز سرکاری تعطیل ختم ہوگئی ۔یو اے ای نے جمعہ کی نماز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی جبکہ سرکاری ملازمین نے بارہ بجے تک دفتری امور انجام دے کر جمعہ کی نماز پڑھی۔

یو اے ای حکومت کے ترجمان کے مطابق صرف شارجہ اس ویک اینڈ پلان سے مستثنیٰ ہوگا باقی تمام ریاستوں میں یہ ویک اینڈ پلان نافذ العمل ہو گا۔شارجہ میں حکومت کے نئے ویک اینڈ پلان کے تحت سرکاری دفاتر پیر تا جمعرات تک کھلیں رہیں گے اور جمعہ ، ہفتہ ، اتوار سرکاری ملازمین کی چھٹی ہو گی۔

یو اے ای کی وزارت برائے انسانی وسائل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ نیا ویک اینڈ پلان سرکاری ملازمین کو زیادہ آرام اور سکون دینے کے لئے بنایا گیا ہے ۔ اس ویک اینڈ پلان سے ورکرز کے کام میں بہتری آئے گی اور وہ اپنے کام کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں گے۔

#friday#PakTurkNews#unitearabemiratesUAE