دبئی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ‘ آرڈر آف دی یونین ‘ اعزاز سے نواز گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات کی آرمی چیف کو دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر متحدہ عرب امارات کا سب سے دوسرا بڑا اعزاز میڈل آف دی یونین سے نوازا گیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورے کے دوران امارتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے لیے دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مشترکہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔
امارتی صدر شیخ محمد زاید النہیان کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور انہیں مختلف سطحوں پر مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعزاز دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔
واضح رہے کہ آرڈر آف دی یونین دوست ممالک کے سینیئر حکام کو دیا جانے والا متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔