مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھنے کیلئے ریکارڈ درخواستیں

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے خواہشمند افراد کی ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔کورونا وبا کے باعث دو سال سے مسجد الحرام میں اعتکاف کی اجازت نہیں تھی۔
انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کیلئے اب تک چار ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جن میں تین ہزار مرد اور ایک ہزار خواتین کی درخواستیں شامل ہیں۔

دوسری جانب مسجد الحرام میں آسانی کیلئے بزرگ اوربچوں کیلئے رہنمائی کا کارڈ بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔
یاد رہے مسجدالحرام کو رمضان المبارک میں مکمل طو رپر کھول دیا گیا ہے، رمضان کے دوران عمرہ زائرین کو سہولیات فراہمی کیلئے انتظامات مکمل ہیں، حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجدالحرام کے صحنوں اور ایکسٹینشنز کو کھولا گیا ہے۔
مسجدالحرام میں کراؤڈکنٹرول کرنےکیلئے مختلف راستوں کا تعین کیا گیا ہے مسجدالحرام کی تیسری سعودی ایکسٹینشن کے تمام فلورز کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

#madina#madinamunawara#makkah#makkahmukramah#PakTurkNews#saudiarabia