کراچی(پاک ترک نیوز) مسلسل کی روز اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی ۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 22 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی تھی۔