مغرب کو ضمانیتں دینا ہوں گی ،یوکرین تنازعہ ہماری ترجیح نہیں، صدر پوٹن

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس یوکرین اور مغرب کے ساتھ تنازعہ سے بچنا چاہتا ہے، امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے سیکورٹی کی ضمانتوں کے ماسکو کے مطالبے پر فوری اور مثبت ردعمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یہ بات صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات کےروز اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں مغربی اٹھادیوں (نیٹو) کی جانب سے کئے گئے تمام وعدے حقیقت کا روپ نہیں دھار سکے اس لئے اب ہم تمام بین الاقامی قانونی تقاضوں کے ساتھ ضمانتیں چاہتے ہیں ۔ان سے جب یوکرین کے ساتھ تنازع کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا (ترجیحی) انتخاب نہیں ہے، ہم یہ نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ روس کو اس ماہ امریکہ کے حوالے کی گئی سیکورٹی تجاویز کا عمومی طور پر مثبت ابتدائی جواب ملا ہے اور یہ مذاکرات جنیوا میں اگلے سال کے اوائل میں شروع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ حالات بہتری کی جانب آگے بڑھیں گے۔صدر پوٹن نے یوکرین اور امریکہ کے ان الزامات کو مسترد کر دیا جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ روس اگلے ماہ کے اوائل میں یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس کو مغرب سےحقیقی ضمانتوں کے ساتھ وعدوں کی ضرورت ہے – جس میں مشرقی یورپ میں نیٹو کی فوجی سرگرمیاں نہ کرنے کا وعدہ بھی شامل ہے – کیونکہ رو س کی سلامتی کو مغربی اتحاد کے ساتھ یوکرین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے ساتھ نیٹو کے میزائلوں کے یوکرین کی سرزمین پر اس کے خلاف تعینات کیے جانے کے امکان سے خطرہ ہے۔ .پیوٹن نے کہا کہ "ہم نے براہ راست یہ سوال اٹھایا کہ مشرق میں نیٹو کی مزید نقل و حرکت نہیں ہونی چاہیے۔ گیند ان کے کورٹ میں ہے، انہیں ہمیں کچھ جواب دینا چاہیے۔”
یہ بات صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات کےروز اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں مغربی اتحادیوں (نیٹو) کی جانب سے کئے گئے تمام وعدے حقیقت کا روپ نہیں دھار سکے اس لئے اب ہم تمام بین الاقوامی قانونی تقاضوں کے ساتھ ضمانتیں چاہتے ہیں ۔ان سے جب یوکرین کے ساتھ تنازع کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا (ترجیحی) انتخاب نہیں ہے، ہم یہ نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ روس کو اس ماہ امریکہ کے حوالے کی گئی سیکورٹی تجاویز کا عمومی طور پر مثبت ابتدائی جواب ملا ہے اور یہ مذاکرات جنیوا میں اگلے سال کے اوائل میں شروع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ حالات بہتری کی جانب آگے بڑھیں گے۔صدر پوٹن نے یوکرین اور امریکہ کے ان الزامات کو مسترد کر دیا جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ روس اگلے ماہ کے اوائل میں یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس کو مغرب سےحقیقی ضمانتوں کے ساتھ وعدوں کی ضرورت ہے – جس میں مشرقی یورپ میں نیٹو کی فوجی سرگرمیاں نہ کرنے کا وعدہ بھی شامل ہے – کیونکہ رو س کی سلامتی کو مغربی اتحاد کے ساتھ یوکرین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے ساتھ نیٹو کے میزائلوں کے یوکرین کی سرزمین پر اس کے خلاف تعینات کیے جانے کے امکان سے خطرہ ہے۔ .پیوٹن نے کہا کہ "ہم نے براہ راست یہ سوال اٹھایا کہ مشرق میں نیٹو کی مزید نقل و حرکت نہیں ہونی چاہیے۔ گیند ان کے کورٹ میں ہے، انہیں ہمیں کچھ جواب دینا چاہیے۔”

#PakTurkNews#ukrain#vladimirputinnatorussia