ملکہ برطانیہ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

لندن(پاک ترک نیوز)
بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی ملکہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں ہلکے بخار اور فلو جیسی علامات ہیں۔ پیلس کے بیان کے مطابق 95 سالہ برطانوی ملکہ اپنے سرکاری فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔
ملکہ الزبتھ زندگی بھر صحت مند رہی ہیں جبکہ 2020میں گھڑ سواری کرتے ہوئے کی تصویر بھی سامنے آئی۔لیکن گزشتہ برس سے انہیں چلنے کیلئے چھڑی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور گزشتہ اکتوبر میں انہیں مختلف ٹیسٹوںکیلئے ایک رات ہسپتال میں گزارنا پڑی جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایت کےمطابق آرام کیا اور متعدد تقریبات میں شامل نہ ہو سکیں۔
رواں ماہ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے فرائض سر انجام دینے شروع کیے اور سفارتکاروں، سیاست دانوں اور اعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

 

#britishqueen#covid19_test#PakTurkNews#queendied#queenelizbeth#پاک ترک نیوز، #ملکہ کی موت، #کوروناوائرس، #ملکہ الزبتھ، #ملکہ برطانیہ بیمار،