ملکی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ڈالر 194روپے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

لاہور(پاک ترک نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 194روپے ہو گئی ۔ ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 50پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 50پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 194روپے میں فروخت جبکہ انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہو کر قیمت 193 روپے کا ہو گیا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 133 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور انڈیکس اس وقت 43 ہزار 31 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

#inetbnak#openmarket#PakTurkNews#stockexchange#usdollardollar