ملکی تاریخ میں پہلی بار ترسیلاب زر 3بلین ڈالر سے بڑھ گئیں

کراچی (پاک ترک نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار ترسیلاب زر 3بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں ۔گزشتہ برس اپریل میں ترسیلات زرمیں ماہانہ 11.2 فیصد جبکہ سالانہ 11.9فیصد سے اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ اپریل 2022 کے دوران ترسیلات زرکی مدمیں3.1بلین امریکی ڈالر وصول ہوئے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر رواں مالی سال کے دس ماہ میں چھبیس اعشار ایک بلین ڈالر وصول ہوئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.6فیصد زائد ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق اپریل کے دوران سب سے زیادہ سعودی عرب سے 707 ملین ترسیلات زر آئے، اسی طرح متحدہ عرب امارات سے چھ سو چودہ ملین، برطانیہ سےچار سو چوراسی ملین اور امریکاسے پاکستانیوں نے تین سو چھیالیس ملین ڈالر بھیجے۔

#islamabad#islamabd#overseasepakistani#PakTurkNews#statebankofpakistandollarkarachi