پاکستانی خواتین کی نصف آبادی موبائل اور انٹر نیٹ سے محروم

لاہور( پاک ترک نیوز) ملک میں خواتین کی نصب آبادی موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہے ۔ملک میں 35 فیصد خواتین کے پاس خاندانی ناپسندیدگی کی وجہ سے موبائل فون نہیں ہے۔
ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صرف 21فیصد خواتین کے پاس سمارٹ فونز موجود ہیں ۔20 فیصد خواتین کے پاس موبائل فون نہ ہونے کی وجہ غربت ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 51 فیصد خواتین موبائل ڈیوائسز کا انتخاب مرضی سے کرتی ہیں۔ لیکن موبائل فون رکھنے والی خواتین کی اکثریت کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت بھی نہیں ہے ۔

#internet#mobile#PakTurkNews#punjabPakistanWomen