ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ماہ کے کم ترین سطح پر آگئے

کراچی (پاک ترک نیوز) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر23 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 23ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے اور ذخائر ایک سو نوے ملین ڈالر کم ہوکر10 ارب 30 کروڑ 8لاکھ ڈالر رہ گئے۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 19کروڑ ڈالر کمی ہوگئی، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16ارب 37 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔
مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 10 ارب 30 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 6کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں۔

#commercalbank#PakTurkNews#reserves#statebankofpakistankarachi