منی بجٹ ،1000سی سی سے زائد گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور (پاک ترک نیوز) منی بجٹ کے پاس ہوتے ہی 1000سی سی اور اس سے زائد کی قیمتوں کو پر لگ گئے ۔ قیمتوں میں 62ہزار روپے سے لے کر 234500روپے تک اضافہ کردیا گیا ۔
کار ساز فیکٹریوں نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمت پر بیچنے کی ہدایت کر دی۔ پرانے سٹاک پر پرانی ریٹ لسٹ بھی بند کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی کلٹس 1000 سی سی کار کی قیمت میں 76160 روپے سے 90880 روپے تک بڑھ گئی۔ کلٹس کار کی مختلف کیٹگری کی پرانی قیمت 1904000 روپے تھی جو بڑھ کر 1980160 روپے ہو گئی۔کلٹس کی قیمت میں 4 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
ٹویوٹا یارس 1300 سی سی اور اس کی مختلف کیٹگری کی قیمت میں 62171روپے سے 75585 روپے تک اضافہ ہو گیا۔ یارس 1300 اور1500سی سی کی مختلف کیٹگری کی قیمت2549000 سے بڑ ھ کر 31 لاکھ74 ہزار585 روپے تک پہنچ گئی۔
کرولا 1600 سی سی اور اوپر کی مختلف کیٹگری کی قیمت میں80ہزار 463 روپے تک اضافہ ہو گیا۔کرولا 1600 اور اوپر کی گاڑی 32 لاکھ99 ہزار روپے سے بڑھ کر 41 لاکھ98 ہزر 976 روپے تک پہنچ گئی۔
ہیلس4بائی2 کی قیمت میں 93465 روپے سے1لاکھ 80 ہزار 907 روپے تک بڑھ گئی۔ہیلس4 بائی2 اور دوسری کیٹگری کی قیمت 40 لاکھ 19 ہزار سے بڑھ کر 79 لاکھ59 ہزار 907 روپے تک پہنچ گئی۔
سورنٹو 24 سی سی کی مختلف کیٹگری کی قیمت میں 1 لاکھ 62 ہزار روپے سے 1 لاکھ 95 ہزار 310 روپے تک اضافہ ہو گیا۔سورنٹو24 سی سی اے ڈبلیو ڈی اور سورنٹو کی مختلف کیٹگری کی قیمت 56 لاکھ 50 ہزا روپے سے بڑھ کر 83 لاکھ 98 ہزار 310 روپے تک پہنچ گئی۔
فارچیون4 بائی2 اور اس اوپر کی گاڑی کی قیمت میں بھی 1 لاکھ94 ہزار2 لاکھ34 ہزار 500 روپے تک اضافہ ہو گیا۔ فارچیون 4 بائی 2 اور اوپر کی کیٹگری کی قیمت 81 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ کر 1 کروڑ 83 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔
سٹی 1200 سی سی اور اوپر کی کیٹگری کی قیمت میں 66 ہزار 561 روپے اضافہ ہو گیا۔سٹی کار کی مختلف کیٹگری کی نئی قیمت 27 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ کر 34 لاکھ 51 ہزار 171 روپے تک پہنچ گئی۔
پیکانٹو1000 سی سی کار کی قیمت میں بھی 82 ہزار روپے اضافہ ہو گیا۔پیکانٹو1000 سی سی کار کی قیمت 20 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 21 لاکھ 32 ہزار تک پہنچ گئی۔ پیکانٹو1000 سی سی اے ٹی کی قیمت میں 86 ہزار روپے اضافہ بتایا جا رہا ہےہے۔ ئی۔بڑھ کر 1980160 روپے ہو گئی ۔پیکانٹو 1000 سی سی اے ٹی کی قیمت 21 لاکھ50 ہزار سے بڑھ کر 22 لاکھ 36 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
سپورٹیج الفا سمیت اس کی دوسری کیٹگری کی قیمت میں بھی 1 لاکھ 13 ہزار 415 روپے سے 1 لاکھ 37 ہزار 805 روپے تک اضافہ ہو گیا۔سپورٹیج کی مختلف کیٹگری کی قیمت 51 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھ کر 57 لاکھ87 ہزار805 روپے ہو گئی۔

#minibudget#PakTurkNews#ratesCars