منی لانڈرنگ کیس ،شہباز اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور(پاک ترک نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔سپیشل سنٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عمرے پر جا رہا ہوں، غیرموجودگی میں فرد جرم عائد نہ کی جائے۔ جج نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کو تو کوئی اعتراض نہیں تاریخ پر، جس پر ایف آئی اے نے جواب دیا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

#case#hamza#hamzashahbaz#Lahore#PakTurkNews#shahbazsharifcourt