نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں مودی سرکار نے تنقید سے گھبرا کر 35پاکستانی یو ٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے۔
بھارتی سرکار نے نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بننے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا مکرہ چہرہ بے نقاب کرنے پر 35پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے ۔جن یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا ہے ان میں پاکستانی صحافیوں کے چینلز بھی شامل ہیں۔
بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک پریس کانفرنس میں یوٹیوب چینلز پر پابندی کا اعلان کیا، جن یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کی ویڈیوز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ دو ٹویٹر، دو انسٹاگرام، دو ویب سائٹس اور فیس بک اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان اکاؤنٹس کا تعلق پاکستان سے ہے جن پر بھارت مخالف خبروں کی تشہیر کی جاتی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی 20 یوٹیوب چینلز کو اسی طرح کی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔