مکہ بس سروس کا آخری تجرباتی مرحلہ بھی مکمل ہوگیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
مکہ مکرمہ رائل کمیشن کے ماتحت مشترکہ مواصلاتی مرکز نے کہا ہے کہ مکہ بس سروس کا آخری تجرباتی مرحلہ بھی مکمل ہوگیاہے۔آخری مرحلے میں مسجد الحرام کے اطراف مرکزی علاقے کو مکہ مکرمہ کے متعدد اہم مقامات سے جوڑنے کے لیے روٹ 3، 10 اور گیارہ کو موثر کیا گیا ہے۔


شاہی کمیشن کے بیان کے مطابق الشہدا، الکعکیہ اور جعران جیسے اہم مقامات کو نئے روٹس سے مربوط کیا گیا ہے۔مکہ بس سروس کے 12 روٹس پر 200 بس سٹینڈ ہیں۔ دو قسم کی 200 بسیں ان روٹس پر چلائی جارہی ہیں۔ یہ بس سروس 24 گھنٹے مہیا ہوگی۔ 550 ڈرائیور تعینات ہیں۔
مواصلاتی مرکز نے بیان میں کہا ہے کہ روٹس پر چلنے والی بسیں تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ ہیں۔ ابتدائی طبی امداد، آگ بجھانے والے آلات، سی سی ٹی وی کیمروں، حادثات سے بچانے والے سسٹم اور ای انفارمیشن سکرین موجود ہیں۔


معذوروں کی سہولت کے لیے ہائیڈرولک سسٹم بھی مہیا ہے جبکہ متحرک کرسیوں اور بچوں کے لیے پرام کی جگہ بھی رکھی گئی ہے۔ انٹرنیٹ سروس کے علاوہ بس میں ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن تک معلومات فراہم کرنے والا آڈیو اور ویڈیو سسٹم بھی نصب ہے۔
مواصلاتی مرکز کا کہنا ہے کہ جلد حافلات مکہ اکاؤنٹ پر تمام روٹس کے بارے میں بسوں کی روانگی کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

#buservice#makkahmukarama#Masjid al-Haram#mecca#meccamukarama#PakTurkNews#riyadh#saudiarabia