میسی کا فی الحال ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) ارجنٹان کو ورلڈ کپ کا فاتح ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے فی الحال ریٹائرمنٹ کا نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس حوالے سے لیونل میسی کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ کیریئر میں ہر ٹائٹل کا حصہ بنا ہوں اور یہ ورلڈ کپ ٹرافی تھی جو میرے پاس نہیں تھی، وہ بھی اب پانے میں سرخرو ہوا ہوں۔
فرانس کو شکست دے کر ارجنٹینا کو 36 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپیئن بنوانے والے میسی نے واضح کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہو رہے ہیں، اپنے ملک کی طرف سے بطور چیمپیئن کھیل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
35 سالہ میسی کے مطابق خواہش ہے کہ ایک چیمپیئن کھلاڑی کے طور پر ابھی چند مزید میچز میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز پائوں۔

 

#argentinia#DOHA#fifaworldcup#footall#Lahore#leonalmessi#messi#PakTurkNews#qatarfootballworldcupfrance