میٹا نے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیار کر لیا

منلوپارک ،کیلیفورنیا(پاک ترک نیوز)فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے کہا ہےکہ اس نے ایک نیا مصنوعی ذہانت والا سپر کمپیوٹر بنایا ہےجو رواں سال کےوسط تک مکمل ہو جائے گا اور یہ سپر کمپیوٹر دنیا کا تیز ترین ہوگا۔
دنیا کے سب سے بڑےسوشل میڈیا ادارے نے گذشتہ روزپوسٹ کئے گئے بلاگ میں کہاہے کہ اسے امید ہے کہ یہ مشین میٹاورس بنانے کے کمپنی کے منصوبوں کی بنیاد رکھے گی جو ایک مجازی دنیا میں ورچوئل اور حقیقت کو ملاتی ہے۔
بلاگ میںبتایا گیا ہے کہ میٹا کا نیا ریسرچ سپر کلسٹر کمپنی کو مصنوعی ذہانت کے بہتر ماڈل بنانے میں مدد کرے گا جو کھربوں مثالوں سے سیکھ سکتے ہیں، سینکڑوں زبانوں میں کام کر سکتے ہیں، اور متن، تصاویر اور ویڈیو کا ایک ساتھ تجزیہ کر کے یہ تعین کر سکتے ہیں کہ آیا مواد نقصان دہ تھایانہیں۔ تاہم میٹا نے یہ نہیں بتایا کہ کمپیوٹر کہاں واقع ہے یا اس کی تعمیر پر کتنی لاگت آئی ہے۔توقع ہے کہ اس سپر کمپیوٹر کے کامیاب تجربے سےفیس بک کا میٹاورس متاثر کن ہائپر ریئلسٹک ٹیک کا آغاز کر سکتا ہے۔ لیکن اس سے صارفین کی رازداری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
دریں اثناکمپنی نے بلاگ پوسٹ میںدعویٰ کیا ہے کہ یہ تحقیق نہ صرف لوگوں کو اسکی خدمات پر محفوظ رکھنے میں مدد دے گی، بلکہ مستقبل میں میٹا ورس کی تیاری میں بھی مددگار ہوگی۔

#meta#PakTurkNews#supercomputerfacebook