نئے سٹارٹ معاہدے پر بات کرنی ہے تو یوکرین کو مسلح کرنا بند کرو، روس کا امریکہ سے مطالبہ

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جب تک واشنگٹن یوکرین کو مسلح کرتا رہے گا، روس امریکہ کے ساتھ نئے سٹارٹ معاہدے پر بات نہیں کرے گا۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے بدھ کے روز روس کے سرکاری ریڈیو کو بتایاکہ امریکہ متنازعہ علاقے میں مزید ہتھیار بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس میں روس ملوث ہے۔ اس لیے امریکہ ان تمام ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے گا اور کیف حکومت کو مزید خونریزی کرنے کے لیے تیار کرے گا۔جبکہ اس کے تحت کی جانے والی انتہا پسندانہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز بھی مختص کرے گا۔ زاخاروا نے کہا کہ جب کہ ہم ان کے ساتھ باہمی سلامتی کے مسائل پر بات کرنے کے لیے بیٹھتے ہیں۔
روسی سفارت کار کے مطابق، ماسکو نیو اسٹارٹ ٹریٹی کو بہت سراہتا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ روس اور امریکہ کے باہمی مفادات کو پورا کرتا ہے، لیکن اس پر بات کرنے کے لیے مناسب شرائط کا ہونا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ پیر کے روز، روسی وزارت خارجہ نے روس-امریکہ نئے سٹارٹ معاہدے کے تحت دو طرفہ مشاورتی کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھاجو اصل میں 29 نومبر تا 6 دسمبر کو قاہرہ میں ہونا تھا۔

#masscow#PakTurkNews#start#washington#washingtondcrussia